امریکہ میں آئندہ صدارتی انتخابات کے لئے ریپبلکن پارٹی کے اہم امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ اپنی پارٹی کے دیگر حریفوں کے مقابلے کافی آگے چل رہے ہیں۔
رائٹر اور ایپسس کے مشترکہ سروے میں یہ
بات سامنے آئی ہے۔
اس سروے کے مطابق 40.6 فیصد لوگوں نے مسٹر ٹرمپ کو پسند کیا جبکہ ان کے حریفوں ٹیڈ کروز کو 10.5 فیصد، بین کارسن کو 9.7 فیصد، جیب بش کو 9.2 فیصد اور مارکوروبیو کی کو 7.2 فیصد لوگوں نے پسند کیا